اسلام آباد میں مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز ہیں: طاہر اشرفی

 پہلے جنگ بندی اور پھر مذاکرات ہوئے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں، انسان کا کام کوشش کرنا ہے
یہ عمل جاری رہے گا، عوام کو چاہئے شکر ادا کریں اور بہتر نتائج کیلئے دعا جاری رکھیں:چیئرمین پاکستان علماء کونسل
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے   اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز ہیں، قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔   اپنے پیغام میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پہلے جنگ بندی اور پھر مذاکرات ہوئے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں، انسان کا کام کوشش کرنا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا  اسلام آباد میں مذاکرات کا دروازہ کھلا اور یہ عمل جاری رہے گا، عوام کو چاہئے شکر ادا کریں اور بہتر نتائج کیلئے دعا جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر کے 20 اپریل مقرر کر دی گئی، کانفرنس میں فلسطین، سعودی عرب، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے علما شریک ہوں گے۔