آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی یونیفارم میں تقریب میں شرکت کی
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گریڈ 17 میں ترقی پانے والے ٹریفک افسران (TOs) کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے 46 ٹریفک افسران (TOs) کو پروموشن رینکس لگائے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی یونیفارم میں تقریب میں شرکت۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے ٹریفک افسران کو دلی مبارک باد دی اور مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے ٹریفک افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ تقریب میں والدین عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے ٹریفک افسران کی فیلڈ پوسٹنگ سے قبل سات روزہ ٹریفک کمانڈ اینڈ مینجمنٹ کورس کروانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی گرومنگ اور سپروائزری رول بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ کورس میں آن لائن شامل کیا جائے۔ سینئر افسران اور ماہرین ٹریفک افسران کو لیڈر شپ رول اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے لیکچرز دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا انفراسٹرکچر، سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر بہتر بنایا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سڑکوں اور ٹریفک لائسنسنگ دفاتر میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔ مربوط ٹریفک سسٹم، قوانین پر بہتر عملدر آمد ریاست کے نظام اور مہذب قوم کی عکاسی کرتا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کا رویہ اہمیت کا حامل ہے اور ٹریفک پولیس پروفیشنل ازم سے پورے محکمہ کی نمائندگی کرے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز پنجاب سید غضنفر علی اور اے آئی جی فنانس ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ نے تقریب میں شرکت کی۔