جزیرہ ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں پھٹ پڑا

واشنگٹن (آئی این پی )ہوائی جزیرے پر واقع دنیا کے سب سے فعال آتش فشاں میں شمار ہونے والا کیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر لاوا اگلنے لگا۔  اس کی سطح سے لاوا 100 فٹ کی بلندی تک فواروں کی صورت میں نکلتا دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق لاوا کا یہ اخراج ہیلیماوماو کریٹر کے شمالی حصے میں واقع ایک وینٹ سے شروع ہوا، جہاں صبح کے وقت مسلسل لاوا اچھلتا رہا، اور دوپہر تک وہ فواروں کی شکل اختیار کر گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ سرگرمی صرف آتش فشاں کے دہانے کے اندر محدود رہی اور قریبی آبادی کو فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں