یوکرین میں بھارت کی دوا ساز کمپنی پر روس کا میزائل حملہ

 کیف (آئی این پی ) یوکرین میں موجود بھارتی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے ایک میزائل حملے میں کیف میں واقع ایک بھارتی دوا ساز کمپنی (کسم ) کے گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین میں بھارتی سفارتخانے نے الزام عائد کیا کہ ماسکو نے بھارت کے ساتھ خصوصی دوستی کے باوجود دانستہ طور پر بھارتی کاروبار کو نشانہ بنایا۔