ڈھاکا: اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

 فلسطینی پرچم تھامے شرکاء کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ
ڈھاکا(آئی این پی) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ ڈھاکا کے سہروردی پارک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے جبکہ فلسطینی پرچم تھامے شرکاء کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔