کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی: شرجیل میمن

ٹنڈو جام(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جلسہ میں جیالوں کی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کے نعروں کی آوازیں اسلام آباد تک جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 18اپریل کو عوام کو کینالز منصوبے سے آگاہ کریں گے، پیپلزپارٹی اس دن تاریخی جلسہ کرے گی، کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے مرنے کا ہے، عوام کا بھروسہ صرف پیپلزپارٹی پر ہے، بلاول بھٹو عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ حکمران کیا چاہتے ہیں۔سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سے پانی چھین کر کیا سات کروڑ عوام کو بھوکا، پیاسا مارو گے، کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔