لاہور: پنجاب کابینہ نے ای سی ای (Early Childhood Education) اور سی ایل سی (Children Library Complexes) منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس منصوبے کے تحت 10 ڈویژنز میں نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے۔منصوبے پر 3 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اسے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ منصوبے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو فراہم کی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق:
لاہور ماڈل سنٹر کے بعد صوبے بھر میں منصوبے کی توسیع ہوگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سکولوں میں معیاری ابتدائی تعلیم فراہم کی جائے گی۔
بچوں کی سماجی و جذباتی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ہر ڈویژن میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس قائم کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ٹیچرز کی خصوصی ٹریننگ اور جدید نصاب بھی متعارف کرایا جائے گا۔
یہ اقدام صوبے میں ابتدائی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور بچوں کی مجموعی نشوونما میں مدد دینے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔