مدینہ منورہ کے رہائشی اور زائرین حیران رہ گئے جب مسجد نبویﷺ کے آسمان پر شعلہ دکھائی دیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسجد نبویﷺ کے قریب رہائشیوں اور زائرین نے صبح طلوع آفتاب سے کچھ قبل ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور آسمان پر میزائل نما شعلہ دیکھا۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 5 بجکر 43 منٹ پر پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ میزائل یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغا گیا تھا، تاہم سعودی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سعودی حکام نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
حرمین الشریفین کے اپ ڈیٹس دینے والے آفیشل پیج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کے منتظر رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ واقعے کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور کچھ مناظر بھی دیکھے گئے، تاہم مزید تصدیق کے لیے سرکاری بیان کا انتظار ضروری