چاہت فتح علی خان پر انڈوں کا حملہ، دل شکستہ ہو کر رو پڑے ویڈیو وائرل

چاہت فتح علی خان پر انڈوں کا حملہ، دل شکستہ ہو کر رو پڑے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار اور سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان انڈوں سے حملے کے واقعے کے بعد شدید دلبرداشتہ ہو گئے اور جذباتی ہو کر رو پڑے۔

ان کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے ساتھی انہیں حوصلہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے دل سے گاتے ہیں اور انہیں اس طرح ذلیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ’’میں اپنی محنت سے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا ہے۔‘‘

واقعے کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ نہایت افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اس واقعے کی مذمت کی اور گلوکار کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ میں دو نوجوانوں نے چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکے تھے، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔