ڈولفن سکواڈ شیراکوٹ کی کارروائی، سٹریٹ کریمنل حوالات بند

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ شیراکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایکٹو اسٹریٹ کریمنل نوید کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم پر چوری، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے قبضہ سے پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہے۔