یوٹیوبرز رجب بٹ،اقرا کنول،ارم محمود،حسنین شاہ، انس علی کی دوبارہ طلبی

لاہور (کرائم رپورٹر)این سی سی آئی اے آن لائن فنانشل فراڈ اور جوئے کی تشہیر کے خلاف سرگرم، آن لائن لوگوں کو گمراہ کرنیکے الزام میں جاری انکوائریوں پر متعدد یوٹیوبرز کو طلبی نوٹس جاری کردئیے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے یوٹیوبر رجب بٹ،اقرا کنول،ارم محمود،حسنین شاہ اور انس علی کو دوسرا نوٹس جاری کیا۔ این سی سی آئی اے نے یوٹیوبرز کو مختلف مقدمات کی تفتیش کیلئے 9 ستمبر کو بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق 9 ستمبر کو پیش نہ ہونے پر انہیں 15 ستمبر کو طلبی نوٹس جاری کردیا گیا۔ این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوبرز کو 15 ستمبرکو بلایا گیا ہے ،عدم حاضری پر کارروائی کا آغاز کردیا جائیگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور شعیب ریاض نے نوٹس جاری کئے۔