بھینسوں کے تنازع پر نوجوان قتل

 تھانہ مناواں کی حدود میں قبضہ مافیا نے 28سالہ شاہ زیب کو نشانہ بنایا ، پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں : ورثا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے تھانہ مناواں کی حدود میں قبضہ مافیا نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بھینسوں کے تنازع پر شدید فائرنگ کی جس سے 28سالہ شاہ زیب موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ قبضہ مافیا مقامی طور پر اثر و رسوخ رکھتا ہے جس کی وجہ سے انہیں پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔