لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس ایم-5 نے ملتان کی حدود میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد کر لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیاترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم-5 پر مشکوک سوزوکی کیری نمبر CAN-7726 کو اشارہ دینے پر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موٹروے پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران دو مردہ بھینسیں برآمد ہوئیں۔ملزمان مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے بعد ازاں ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ کے دوران تصدیق ہوئی کہ برآمد شدہ گوشت انسانی استعمال کے لیے خطرناک ہے۔ ویٹرنری آفیسر کی نگرانی میں مذکورہ گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیاموٹروے پولیس نے دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیاسیکٹر کمانڈر نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔