خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا افغان سفارتخانے کا دورہ، زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا افغان سفارتخانے کا دورہ، زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان سفارتخانے کا دورہ کیا اور افغان سفیر سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر انہوں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد اور تعاون پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس میں افغان شہریوں کے انخلاء کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات واحد راستہ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نہ صرف معاشی ترقی کی راہیں کھولی جا سکتی ہیں بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔