تین روزہ سوگ ،وائٹ ہاوس میں امریکی پرچم تین دن سرنگوں رہے گا
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں قدامت پسند نظریات کے موثر ترجمان، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ طلبا سے خطاب کر رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرک کو 200 یارڈ کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا اور گولی ان کی گردن میں لگی۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔چارلی کرک امریکی قدامت پسند تحریک کی نمایاں آواز اور نوجوانوں میں مقبول ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔