یہ زمین ہماری ہے ‘ ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں:اسرائیلی وزیراعظم کی گفتگو
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کے مغربی کنارے میں متنازع آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردئیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ روز فلسطینی مغربی کنارے میں نئی متنازع آباد کاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی طرف جانے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا یہ زمین ہماری ہے اور ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں کہ یہاں کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی