عالمی مقابلہ حسن قرات کے فاتح قرا، ججز کا دورہ لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹ)چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کی زیر قیادت بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کے فاتح قرا اور ججز کا تاریخی بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و چیف خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد ، تبرکات کا دورہ کروایا۔ مہمانوں نے علامہ اقبال ?کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں قاری ایمن رضوان (ملائیشیا)، قارای عدنان مومن خامسے(ایران)، ایرانی حج ڈاکٹر غلام رضا اصفہانی، کویتی جج ڈاکٹر شیخ حماد سنان و دیگر شریک تھے۔ جامع مسجد داتا دربارپر مقابلہ حسن قر?ت کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں محفل قر?ت کا انعقادہوا۔ مہمان خصوصی وزیر قانون رانا اقبال خاں نے مہمانوں کو سوینئرزاور کشف المحجوب کا تحفہ تقسیم کیا۔ قاری ایمن رضوان ، قاری عدنان مومن،قاری عبد الرشید،قاری صداقت علی،قاری رفیق نقشبندی، قاری وجاہت، قاری ڈاکٹر اکرام اللہ محسن نے تلاوت اور نور جرال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ وفاقی جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم خان،ڈی جی حج عبد القدوس ودیگرافسر شریک ہوئے۔ خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی خصوصی دْعا کرائی۔