عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے عاصم افتخار

 پاکستان میں سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت ہے ، اسرائیل نے قطرپر بلااشتعال حملہ کیا، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے
 قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے: پاکستان کے مستقل مندوب کا  خطاب 
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے حمایت کا مطالبہ کردیا ،انہوں نے کہا  اسرائیل نے قطرپر بلااشتعال حملہ کیا، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل نے دانستہ طورپر مذاکرات میں ثالث پر حملہ کیا، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے مسائل اور لائحہ عمل کے موضوع پر  منعقدہ اہم اجلاس  سے  خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی، موجودہ دور میں واٹر سکیورٹی اہم چیلنج ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے جیسے اقدامات نے عالمی یقین دہانیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے قانون کے تحت بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیٹا شیئرکرنے کا پابند ہے۔پاکستانی مندوب نے  کہا  کہ اسرائیل نے قطرپر بلااشتعال حملہ کیا، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل نے دانستہ طورپر مذاکرات میں ثالث پر حملہ کیا، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے