وزیراعلی سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کر دی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کیلئے  دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کردی