پشاور میں دفعہ 144 نافذ

 پشاور ( خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے میں جلسے، جلوس اور احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔