سحر کامران کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب

 مقاصد، شرکاء ، فضائی ٹکٹوں، رہائش اور یومیہ الاؤنس کی معلومات ، ارکان کے انتخاب کا معیار واضح کریں 
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں کے معاملات میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر بین الاقوامی دوروں کے مقامات، مقاصد، شرکاء اور ان پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے غیر ملکی دوروں کے لیے ارکان قومی اسمبلی کے انتخاب کے معیار اور طریقہ کار سے متعلق معلومات بھی طلب کی ہیں۔درخواست کے متن کے مطابق سحر کامران نے پارلیمانی وفود کے فضائی ٹکٹوں، رہائش، یومیہ الاؤنس اور دیگر اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے، تاکہ ان دوروں پر خرچ ہونے والے سرکاری وسائل کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب ہو سکیں