اسلام آباد(آن لائن)سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے س عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہا۔