بنوں میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ایک خارجی جہنم واصل

راولپنڈی(آئی این پی)خیبرپختونخوا  کے ضلع بنوں میں  عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں  ایک خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے خارجی کو ہلاک کیا، علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔