پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ،لوکل گورنمنٹ بل کی منظور ی ہوگی

حکومتی اراکین کو ایوان میں سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کر دی گئیں
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ،پانچ توجہ دلاو? نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔