لاہور(کرائم رپورٹر)وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لیے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کرا لی،ابتک 85,910 مردوں کیساتھ 57,078 خواتین نے بھی بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کرائی ہے۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے، سول ڈیفنس کے آفیشل یوٹیوب چینل کی افتتاحی تقریب محکمہ داخلہ پنجاب میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزرا نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ چینل کا افتتاح کیا۔