7لاکھ26ہزار ایکڑ سیلاب سے متاثرہ اراضی کی نشاندہی کر لی گئی
لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کر دیا گیا،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2200سے زائد سروے ٹیمیں سرگرم ہیں،متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 35فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔ساہیوال میں 88فیصد ،اوکاڑہ 78، لاہور 75، شیخوپورہ 70اور ننکانہ صاحب میں 60فیصد تک فلڈ سروے مکمل ہو چکا۔ اسی طرح بہاولنگر 58فیصد، وزیر آباد 55، منڈی بہا ئوالدین 54، سرگودھا 46اور حافظ آباد میں 39فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق فلڈ سروے میں 2لاکھ 64ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں، اب تک سروے ٹیموں نے 7لاکھ 26 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی۔سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 74,638مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا۔مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق فلڈ پلین میں بھی سروے ٹیمیں نقصانات کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔17اکتوبر سے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مالی معاونت کا عمل شروع کر دیا جائے