وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فلڈ سروے کا آغاز

کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیزسروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کریں 
ٹیموں نے سیلاب سے منہدم  ہوئے8,305 گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا 
لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے  لئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلی نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کیلئے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق چند روز میں ہی ساڑھے 27 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے اور 48,071 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔فلڈ سروے ٹیموں نے سیلاب سے منہدم ہونے والے 8,305 گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، جبکہ سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے 1,712 مویشیوں کا ریکارڈ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئیسروے کا آغاز آج یکم اکتوبر سے ہوگا۔