2022-25، ملک بھر میں خسرہ سے 734اموات

2024میں سب سے زیادہ 265اموات، آزاد کشمیر، جی بی میں بھی جانیں گئیں 
اسلام آباد میں 2023میں خسرہ کے باعث دو افراد جاں بحق:وزارت قومی صحت 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان سمیت آزا د کشمیر و گلگت بلتستان میں2022سے2025تک خسرہ کی بیماری سے 734 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں 2024میں سب سے زیادہ 265اموات ہوئیں۔ اسلام آباد میں 2023میں خسرہ کی بیماری کے باعث دو اموات ہوئیں۔ وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق 2022میں ملک بھر میں131اموات ، 2023میں215 ، اموات ، 2024میں سب سے زیادہ 265اور 2025میں اب تک123اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں2022میں25، 2023میں57، 2024میں50 اور2025میںاب تک37اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 2022میں68، 2023میں89، 2024میں132اور 2025میں اب تک56اموات ہوئی ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں 2022میں25،2023میں43، 2024میں51اور 2025میں اب تک20اموات ہوئی ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں 2022میں خسرہ کی بیماری کے باعث 11، 2023میں23، 2024میں22، 2025میںاب تک8اموات ہوئی ہیں۔آزاد کشمیر میں 2022میں دو ، 2023میںایک ، 2024میںپانچ اموات اور 2025میں اب تک کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ گلگت وبلتستان میں2022اور2023میں کوئی موت نہیں ہوئی ، 2024میں دو اموات ہوئیں اور 2025میں بھی اب تک کوئی موت نہیںہوئی۔