فیصل آباد ضلع کاخدمت مرکز اراضی سنٹر سبزی منڈی کی شکل اختیار کرگیا

سنٹرکے عملہ اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے آن لائن ٹوکن جاری کرنے والاسسٹم بند
کرپشن کا گڑھ بن گیا،،بھار ی رشوت دینے والے وکلاء کا پہلے کام ہوتا ہے‘سائلین
فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع کاخدمت مرکز اراضی سنٹر سبزی منڈی کی شکل اختیار کرگیا،خدمت مرکز اراضی سنٹرسائلین خواتین اور بزروگو ں کے لئے عذاب اورکرپشن کا گڑھ بن گیا،سنٹرکے عملہ اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے آن لائن ٹوکن جاری کرنے والاسسٹم بند،رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا،بھار ی رشوت دینے والے وکلاء کا پہلے کام ہوگا،ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی،سائلین اور وکلاء کا وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے تیسر ے اور پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع فیصل آباد کو اراضی کی رجسٹریشن کے اصول کیلئے چار حصوں میں تقسیم کرکے پرانے پٹوار نظام کوبہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے خدمت مرکز اراضی سنٹر قائم کیا اس کو فیصل آباد سٹی، فیصل آباد صدر،اربن ون،اربن ٹو۔سب کے سب رجسٹرار کے الگ الگ سنٹرز قائم کئے گئے مگر افسوس کہ خدمت مرکز اراضی سنٹر مکمل طورپر تباہ ہوگیا اور کرپشن کا گڑھ بن گیا یہاں آنے والے سائلین پہلے سے بھی زیادہ پر یشان اور خوار ہورہے ہیں