بے قاعدگیوں پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسرسے جواب طلب

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں کے الزامات پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے اپنے ماتحت ایس سی او افضل منظر کی جواب طلبی کر لی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کو ملنے والی کروڑوں کی اراضی کی ڈگری کے اندراج سے قبل ہی ایس سی او نے سرکاری ریکارڈ میں ویری فکیشن کے بغیر ہی سٹے آرڈر کا اندراج کر دیا۔ایس سی او نے الزامات کوبے بنیاد و من گھڑ ت قرار دیا ہے۔