’’اراضی معاون سنٹر‘‘کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور ( خصوصی رپورٹ) اراضی ریکارڈ کا آسان حصول، صوبہ بھر میں اراضی معاون پروگرام کا آغاز ہو گیا ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے فرنچائز نظام ’’اراضی معاون سنٹر‘‘کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرنچائزز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی ،فردکا حصول،انتقال اراضی کا اندراج ہوگا، ساہیوال میں بطور پائلٹ پراجیکٹ کامیابی کے بعدپنجاب بھر میں نظام متعارف کرایا جائے گا۔ منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، بورڈ آف ریونیو کی خدمات کی فراہمی کے لئے شروع کیا گیا، پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اراضی معاون لائسنس متعارف کرایا گیا۔