فیصل آباد‘ٹریفک حا دثا ت ، با پ بیٹی جاں بحق، پا نچ افراد شدید زخمی

 مبارک بیٹی دعا فاطمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا ، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی
 حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
فیصل آباد (آن لائن)دو مختلف ٹریفک حا دثا ت کے دوران با پ بیٹی جاں بحق جبکہ پا نچ افراد شدید زخمی ، اطلاعات کے مطا بق چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب نلے والا کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا کہ چک جھمرہ کا رہائشی مبارک علی اپنی پانچ سالہ بیٹی دعا فاطمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 88 رب نلے والا کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے باپ بیٹی بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ باپ بیٹی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی،علاوہ ازیں شیخوپورہ روڈ گٹ والا پارک کے قریب چنگ چی رکشہ کو نامعلوم کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی ، حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار محمد فریاد ولد محمد اسلم ، ناصرہ اور محمد فریاد ، فجر نور ولد محمد فریاد ،مقبول حسین ولد فضل حق اور ناصر علی ولد محمد راشد شدید ز خمی ہو گئے ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔