ہالی وڈ: امریکی اداکار جانی ڈیپ نے ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کرتے ہوئے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
وہ اپنی نئی فلم ’ایبینیزر‘ میں کنجوس ارب پتی ایبینیزر اسکروج کے منفرد کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔جانی ڈیپ کی نئی فلم معروف ادیب چارلس ڈکنز کے شہرۂ آفاق ناول ’اے کرسمس کیرول‘ پر مبنی ہے، جس میں ایبینیزر اسکروج کی کہانی کو فلمی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں جانی ڈیپ کا حلیہ اور کردار ان کے سابقہ کرداروں سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔فلم کی ریلیز کے بعد جانی ڈیپ کے مداحوں میں ان کی واپسی کے حوالے سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ان کے نئے روپ اور اداکاری کو شائقین کی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔