کھاریاں کے قریب پاکستان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین آپریشن متاثر

کھاریاں کے قریب پاکستان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین آپریشن متاثر

راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں مین لائن بلاک ہوگئی، جس کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ریلیف ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔ ٹیمیں متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے اور ریلوے لائن کی بحالی کے لیے کام کریں گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔