انڈونیشیا(نیٹ نیوز) بچوں نے اڑدھے کو کھیل بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران اور خوف میں مبتلا کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ یہ ویڈیو انڈونیشیا کی ہے جہاں بچوں کو ایک لمبا اور موٹا اڑدھا نظر آیا لیکن انہوں نے اس سے ڈرنے کی بجائے اسے کھیل بنالیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بچے اڑدھے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور تینوں بچے کبھی اس کے اوپر چڑھتے تو کبھی اس پر بیٹھ کر اس پر پھسل رہے ہیں۔ویڈیو میں بچوں کے گھر والوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں جو بچوں کی ویڈیو بنا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کررہے ہیں۔