اژدھے کا ہرن کو اگلنے کا انوکھا منظر ریکارڈ

لاہور(نیٹ نیوز )کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک اڑدھا کسی ہرن کو زندہ سلامت نگل جائے اور پھر کچھ عرصے بعد اسے بغیر نقصان پہنچائے واپس اگل دے؟ تاہم ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جسے سائنس دانوں نے ریکارڈ کرلیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں برمی نسل کے ایک اژدھے کو اس غیر معمولی عمل کے دوران دیکھا گیا، سائنس دانوں کے مطابق یہ منظر ان کے لیے نہایت دلچسپ تھا جب سانپ نے سکون سے پہلے سے نگلا گیا ہرن باہر نکال دیا۔اس انوکھے واقعے پر مبنی تحقیق جرنل ایکالوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ یہ مشاہدہ نومبر 2024ء   میں کیا گیا تھا، جب سائنس دان ان سانپوں کی غذائی عادات پر تحقیق کر رہے تھے۔تحقیقی ٹیم کے رکن اور یو ایس جیولوجیکل سروے کے بائیولوجسٹ مارک سینڈفوس نے کہا کہ اڑدھے اکثر ایسی چیزیں کر گزرتے ہیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ کسی برمی اڑدھے کو ہرن کو نگلنے کے بعد اگلتے ہوئے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ 1970ء  کی دہائی کے بعد سے فلوریڈا میں برمی اژدھوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس نے مقامی ہرنوں کی تعداد کو متاثر کیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان اڑدھوں کے شکار کرنے سے مقامی ہرنوں کی آبادی کم ہو رہی ہے اور خدشہ ہے کہ وہ دیگر جانوروں کی خوراک میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔یاد رہے کہ عام طور پر اڑدھے چھوٹے جانوروں کو شکار بناتے ہیں، لیکن موقع ملنے پر ہرن اور مگرمچھ جیسے بڑے جانوروں کو بھی سالم نگل لیتے ہیں، اپنے لچک دار جبڑوں کی وجہ سے یہ سانپ شکار کو باآسانی پورا نگل لیتے ہیں۔