25 ہزارسکول ٹیچر انٹرنز کوڈیڑھ ماہ بعدبھی تنخواہ نہ ملی

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ، فیز ون اور ٹو کے تحت بھرتی ہونیوالے ایس ٹی آئیز کوتنخواہیں ادا نہ کی جاسکیں، حکومت سے فوری ادائیگی کا مطالبہ جبکہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے، تمام انٹرنز کو ایک دو روز میں تنخواہیں ادا کردی جائینگی۔ ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ 24 ستمبر کو شروع ہوا تھا، 24 اکتوبر کو پہلا مہینہ مکمل ہونے کے باوجود انہیں تنخواہیں نہ مل سکیں۔ سکول ٹیچر انٹرنز کا مو?قف ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے باوجود انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جس پر مالی مشکلات کا سامنا ہے۔