گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

 اٹھارہ ہزاری میں سوئی ہوئی 32 سالہ اقرا کو مبینہ طور پر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)نواحی علاقے کھوہ بہاری والا میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی 32 سالہ بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔گزشتہ روز کھوہ بہاری والا کے مقامی رہائشی مظفر نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر گھر میں سوئی ہوئی اپنی بیوی اقراء￿  بی بی کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اٹھارہ ہزاری کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔