لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ ناکہ عبدالستار ایدھی کی کارروائی، قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔ڈولفن ترجمان کے مطابق پولیس نے دوران چیکنگ مشکوک شخص کو روکا جو کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اسد قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر کے متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا۔