سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق عثمان خواجہ کے حالیہ الزامات پر خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا۔ تاہم اسی دوران سڈنی کی سڑک پر ان کی اہلیہ بیکی کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔عثمان خواجہ نے اپنی نئی سوانح عمری صبر میں دعوی کیا تھا کہ 2018 میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹان ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی آگاہ تھے۔ان الزامات کے بعد پیٹ کمنز کی قیادت اور اس وقت کے واقعات سے متعلق ان کے مقف پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کمنز کو اپنی اہلیہ بیکی کے ساتھ سڈنی کی ایک سڑک پر تقریبا پانچ منٹ تک گفتگو کرتے دیکھا گیا جسے مبینہ طور پر تلخ بحث قرار دیا گیا۔ تاہم اس گفتگو کی اصل نوعیت واضح نہیں ہوسکی۔بعد ازاں دونوں نے اپنی بیٹی ایڈی کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس کے ساتھ مائی لووز کا پیغام درج تھا۔کمنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ جمعے کو صبح ساڑھے 9 بجے کرکٹ سینٹرل میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواجہ کے تمام الزامات کو سمجھنے کے لیے وقت لیا ہے تاکہ اپنا مقف واضح انداز میں پیش کرسکیں۔