لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔گزشتہ کچھ دنوں سے عثمان پیرزادہ کا نام ایک سینئر اداکارہ سے جوڑا جارہا تھا اور سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا تھا کہ دونوں کا نکاح ہوگیا ہے۔بعدازاں ان اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ان افواہوں کو مسترد کردیا تھا اور اب عثمان پیرزادہ کی اہلیہ ثمینہ نے شوہر کا ایک بیان انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔اپنے بیان میں سینئر اداکار نے لکھا 'میری صرف ایک اہلیہ ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اگلے 50 سال تک وہ ہی میری بیوی رہیں۔ثمینہ نے یہ بیان اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی محبت والا ایموجی یعنی دل بنایا۔