آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق الزامات مسترد کردیئے

لاہور(فضیلہ خان)آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے سابق ساتھی بیٹر عثمان خواجہ کی کتاب میں 2018 کے بدنامِ زمانہ بال ٹیمپرنگ واقعے کے حوالے سے عائد کیے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے، جبکہ دوسری جانب اس اسکینڈل میں سزا کاٹنے والے ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔سڈنی سے جاری کردہ اپنے تفصیلی بیان اور پریس کانفرنس میں پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ کا یہ دعویٰ سو فیصد غلط ہے کہ 2018 میں پوری آسٹریلوی ٹیم اس معاملے سے باخبر تھی۔