راولپنڈی(آئی این پی )خاتون اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں پولیس ملزم احسن کو لیکر راولپنڈی واپس پہنچ گئی۔ملزم احسن کو ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے لاہور لے جایا گیا تھا،ملزم احسن پولیس کے پاس چار دن کے ریمانڈ پر ہے اورجمعرات کو یمانڈ کا تیسرا دن تھا ۔پولیس نے مقتولہ کے کاروباری روابط کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیاہے اورکاروباری مقاصد کے لئے استعمال کیا جانے والا موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیاہے۔ ملزم احسن کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو گیا جبکہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری میں لیٹر جمع کرا دیاگیاہے،قتل سے منسلک سات شواہد کے پارسل بھی فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرادیئے گئے ہیں،مقتولہ اور ملزم کے زیر استعمال چار موبائل فونز بھی جمع کرائے گئے ہیں،ان موبائل فونز کا فرانزک اور ٹرانسکرپٹ تیار ہو گا۔دو غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں رضا ڈار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔