اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر محید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار عادل عزیز قاضی نے عدالت کوبتایاکہ 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا، 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آ گیا، اس پرجسٹس عمیر مجید ملک نے استفسارکیاکہ کیا وہ اب قانون بن گیا؟ وکیل درخواست گزار عادل قاضی نے بتایاکہ نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر اب پارلیمنٹ پہنچا ہے، نیا آرڈیننس آیا تو پرانا الیکشن شیڈول واپس، نئی حلقہ بندیاں بھی ختم ہو گئیں،ایکٹ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن ہے آرڈیننس میں تین ہیں، آرڈیننس ختم ہونے پر پرانی حلقہ بندیاں بحال کیے بغیر شیڈول جاری کر دیا گیا۔جسٹس عمیر مجید ملک نے کہااب سوال یہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں