نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:میر فیصل لیاقت لک کی گفتگو
لاہور(شہزاد راجپوت)کاہنہ میں منشیات کے خلاف آگاہی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میر فیصل لیاقت لک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں علاقہ معززین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میر فیصل لیاقت لک کا کہنا تھا منشیات کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے مزید کہا نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے مؤثر مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور سماجی حلقوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کو منشیات کے نقصانات، اس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں اجتماعی کوششوں اور عوامی تعاون کے ذریعے مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں