حکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: 10کھرب روپے کے ڈومیسٹک ساورن سکوک اجرا کی تقریب سے خطاب
اسلا م آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے پہلی بار سکوک اجرا کا 10 کھرب روپے کا سنگ میل عبور ہوا،حکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں 10کھرب روپے کے ڈومیسٹک ساورن سکوک اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک ساورن سکوک اجرا اسلامی مالیاتی نظام کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 کھرب روپے کا اجرا معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے، اسلامی بینکاری اور سکوک مارکیٹ مستحکم ہو رہی ہے، حکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں اسلامی فنانس کو فروغ مل رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سکوک سے قرضوں کی مدت میں توسیع اور لاگت میں کمی میں مدد ملی، سکوک مارکیٹنگ ایکو سسٹم کیلئے متعلقہ اداروں نے مل کر کام کرنا ہے، سکوک اجرا کے حوالے سے آغاز اچھا ہے، مثبت رجحان کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان میں اسلامی بینکاری مسلسل فروغ پا رہی ہے