اسلا م آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے والے وزرا کو کابینہ سے الگ کئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے اور تسلی بخش نتائج نہ دینے والے اراکین کی جگہ دیگر افراد کو ذمہ داریاں سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ماضی میں تمام وفاقی وزرا کو مختلف اہداف تفویض کئے تھے اور ان اہداف کی تکمیل کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ اداروں سے کارکردگی کی رپورٹس بھی طلب کی تھیں۔ان رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ جو اراکین اپنے شعبوں میں مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے