وزیراعظم توسیع کے معاملے پر صدر ن لیگ میاں نواز شریف کو بھی اعتماد میں لیں گے:ذرائع
اسلام آباد(آن لائن)بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ او ردیگر اہم شخصیات سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے مشاورت کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس معاملے پر صدر ن لیگ میاں نواز شریف کو بھی اعتماد میں لیں گے۔