سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک نہیں بلکہ تین مزید لوگ بھی ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں، اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک ان کے بھائی ہیں اور اس وقت ان کے گھر میں ہیں۔ دونوں ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ یہ ہمارے جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج مٹھائی بننا مشکل ہے اور 26 نومبر کو بھی ان کا بھائی خیبر پختونخوا نہیں آرہا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امن جرگہ کا اچھا کام کیا ہے، اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر اعظم اور صدر سے ملنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راستہ ہموار کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی اور وہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، کیونکہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ وہ خود ان کے خیرخواہ ہیں۔