وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت جاری ہونے کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ آج اس پر ووٹنگ ہوگی۔
انہوں نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آئینی ترمیم پر مزید تجاویز زیر غور ہیں، اور اگر سینیٹ سے منظور شدہ ترمیم میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو اس کے مطابق منظوری دی جائے گی۔اعظم نذیر تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اسمبلی میں ابہام سے متعلق بحث کی جائے گی اور اگر کسی میں ابہام پایا جاتا ہے تو اس پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آرٹیکل 239 کے تحت آئین بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے، اور آئینی عدالت کو آئین کو ری رائٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ سے منظور شدہ ستائیسویں آئینی ترمیم کو آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اور اس کی منظوری کا انتظار ہے۔